لاہور میں ڈاکے ، شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات لو ٹ لئے

 لاہور میں ڈاکے ، شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات لو ٹ لئے

مصری شاہ میں 1لاکھ 45ہزار ،موبائل فون،شمالی چھائونی میں 1لاکھ30ہزارچھین لئے

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔مصری شاہ میں اظہار سے 1 لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون،شمالی چھائونی میں قیصر سے 1 لاکھ30ہزار روپے اور موبائل فون،شفیق آباد میں گوہر سے 1 لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون، شادمان میں نواز سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،نواب ٹا ئون میں ناصر سے 1لاکھ10ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ڈیفنس اور جوہرٹائون سے گاڑیاں جبکہ ریس کورس لاری اڈا اور کوٹ لکھپت سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں