10 وارداتیں :شہری لاکھوں نقدی ،قیمتی اشیاء سے محروم
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز ،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا۔
مسلح ڈاکوؤں نے بادامی باغ میں شکیل سے 1لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون،ستوکتلہ میں طارق سے 1لاکھ50ہزار روپے اور موبائل فون،مزنگ میں شہزاد سے 1 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون،جنوبی چھاؤنی میں وقاص سے 1لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،ہنجروال میں ادریس سے 1 لاکھ 25ہزار روپے ، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے شیراکوٹ اور اسلام پورہ سے 2 گاڑیاں جبکہ گلشن اقبال، ہڈیارہ اور شادباغ سے 3موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔