لاہور :پولیس اہلکار بھی منشیات فروشی میں ملوث، 12 گرفتار

 لاہور :پولیس اہلکار بھی منشیات فروشی میں ملوث، 12 گرفتار

لاہور(مانیٹرنگ ڈٰیسک)سی سی ڈی نے منشیات فروشی میں ملوث لاہور پولیس کے 12 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔۔

سی سی ڈی ذرائع کے مطابق کرائم کنٹرول  ڈیپارٹمنٹ نے منشیات فروشی میں ملوث پولیس اہلکاروں کے گرد بھی گھیرا تنگ کر دیا اور لاہور میں سی سی ڈی اقبال ٹاؤن،چوہنگ، ماڈل ٹاؤن اور کینٹ سرکل نے پنجاب پولیس کے متعدداہلکاروں کے منشیات فروشی میں ملوث ہونے کے شواہد ملنے پر اہلکاروں کو حراست میں لیا، مذکورہ اہلکاروں سے بھاری مقدار میں آئس بھی برآمد کر لی گئی۔پکڑے جانیوالے اہلکاروں میں انویسٹی گیشن ونگ کی لیگل برانچ کے ہیڈ کانسٹیبل سمیت 4 اہلکار بھی شامل ہیں، آخری اطلاعات تک تحقیقات جاری ہیں تاہم مقدمات درج نہیں ہو سکے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں