خریداری کے بہانے دکان میں آئے ملزم نقدی اور موبائل فون لے اڑے

خریداری کے بہانے دکان میں آئے  ملزم نقدی اور موبائل فون لے اڑے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خریداری کے بہانے دکان میں آئے ملزمان نقدی اور موبائل فون لے اڑے ۔

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے محلہ اشرف آباد میں زوہیب نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی دکان پر موجود تھا کہ اس دوران نامعلوم نوسر باز اس کی دکان پر آئے اور اسے باتوں میں الجھاتے ہوئے دکان سے نقدی اور موبائل فون لے کر رفو چکر ہوگئے ۔ جس پر پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں