اسلام آباد:نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 2خواتین قتل

اسلام آباد:نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 2خواتین قتل

اسلام آباد (دنیا نیوز) اسلام آباد کے نواحی علاقہ بہارہ کہو کے محلہ راجگان میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے دو خواتین کو قتل ، ایک کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ۔

جاں بحق اور زخمی ہونے والی خواتین کی شناخت 30سالہ اسما بی بی ،35سالہ کوثراور 30 سالہ صائمہ کے نام سے ہو ئی ،لاشوں اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، قتل کی وجوہات کا پتا نہ چل سکا ، پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول برآمد اور دیگر شواہد اکٹھے کر لیے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں