میری معصوم بیوی کا پیچھا چھوڑ دو یاسر نواز کی فضا علی سے التجا
لاہور(شوبزڈیسک )مشہور اداکار اور ہدایت کار یاسر نواز نے فضا علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، برائے مہربانی میری معصوم بیوی کو چھوڑ دیں۔۔۔
آپ دن بدن میری بیوی کا ذکر کر کے مشہور ہو رہی ہیں اور کتنی بار آپ اسے تنقید کا نشانہ بنائیں گی؟ وہ ایک غیر ارادی غلطی کر بیٹھی تھیں۔انہوں نے مسکراتے ہوئے مزید کہا، یہ سچ ہے کہ اللہ انسان کو معاف کرتا ہے ، لیکن لوگ معاف نہیں کرتے ۔ میری بہن، براہ کرم اسے معاف کر دیں اور اس مسئلے کو ختم کردیں۔