عائشہ عمر کے ریئلٹی شو ’’لازوال عشق ‘‘ کو یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا
لاہور(شوبزڈیسک ) عائشہ عمر کے متنازع ریئلٹی شو ‘لازوال عشق’ کو یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا،عا ئشہ عمر کی میزبانی میں شو میں نوجوان لڑکے لڑکیوں کو شریک حیات چننے کا موقع دیا جاتاہے۔۔
، اس ریئلٹی شو کو اسلامی اقدار اور پاکستانی ثقافت کے منافی قرار دیا جا رہا تھا۔سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس شو کو یوٹیوب سے ہٹانے کے لیے باقاعدہ مہم بھی چلائی تھی اور اب یوٹیوب سے ہٹادیا گیا۔ریئلٹی شو کی انتظامیہ نے اپنے انسٹاگرام پیج پر بتایا کہ کچھ سیاسی وجوہات کی بنا پر ہمارا پروگرام پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکتا۔ یاد رہے کہ یہ شو بین الاقوامی ریئلٹی ڈیٹنگ شو ‘لو آئی لینڈ’ کے طرز پر بنایا گیا ہے اور ترکی کے ریئلٹی شو ‘آشک آداسی’ سے متاثر لگتا ہے ۔شو کی مجموعی 100 اقساط میں سے 50 اقساط نشر ہو چکی تھیں لیکن اب اچانک پاکستان میں یوٹیوب پر یہ اقساط ہٹا دی گئی تھیں تاہم مختصر کلپس اب بھی دستیاب ہیں۔