چینی خاتون کا کان کٹ گیا، ڈاکٹرز نے کان پیر میں لگادیا
بیجنگ(نیٹ نیوز) رواں سال کے آغاز میں چینی شہر شانڈونگ کی فیکٹری میں خاتون کے ساتھ کام کے دوران ایک خوفناک حادثہ پیش آیا، فیکٹری کی ہیوی مشینری میں خاتون کے بال الجھ جانے سے خاتون نے اپنا بایاں کان، سر اور جلد کا کچھ حصہ کھو دیا۔
حادثے کے فوری بعد ڈاکٹرز نے فیصلہ کیا کہ اگر خاتون کا متاثرہ کان سرجری کے ذریعے اس کی اصل جگہ پر فوری طور پر لگا دیا گیا تو اس طرح خاتون کی خون کی نالیاں متاثر ہو سکتی ہیں، لہٰذا متاثرہ کان کے صحت مند ہونے تک خاتون کا کان اس کے پیر پر لگا دیا ، سرجری کے بعد خاتون کی صحت پہلی جیسی ہونے میں 5 ماہ لگے ۔آخرکار اکتوبر میں سرجنز کی ایک ٹیم خاتون کے کان کو اس کی اصل جگہ پر واپس لگانے کے قابل ہوگئی، اگرچہ یہ مرحلہ بھی مشکل ثابت ہوا لیکن ڈاکٹرز نے خاتون کا بایان کان اس کی اصل جگہ پر لگا دیا۔