پھولنگر:دو موٹرسائیکلوں میں ٹکر،4افراد جاں بحق

پھولنگر:دو موٹرسائیکلوں میں ٹکر،4افراد جاں بحق

پھول نگر(نامہ نگار)پھولنگر ہیڈبلوکی روڈ پر ظفر مل کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں خوفناک تصادم سے 4افراد جاں بحق، 2زخمی ہوگئے ۔

موٹرسائیکلوں کی آمنے سامنے سے ٹکرہوئی جس کے نتیجہ میں 23سالہ حسنین، 21سالہ وسیم ،20سالہ عمر اور 22سالہ علی حسن موقع پر ہی  دم توڑ گئے ، زخمیوں میں 40سالہ نیاز اور 35سالہ خالد شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراماسنٹر پھولنگر منتقل کر دیا۔تمام لاشوں کو بھی ضروری کارروائی کیلئے ٹراما سنٹر پھولنگر منتقل کیا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں