جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج آف روڈ ریلی، علی مگسی نے سبقت حاصل کر لی

جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج آف روڈ ریلی، علی مگسی نے سبقت حاصل کر لی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج آف روڈ ریلی کی اے کیٹیگری میں علی مگسی نے سبقت حاصل کر لی۔روڈ ریلی کا فنشنگ پوائنٹ صفرانی کے مقام پر رکھا گیا تھا، یوں ٹریک 180 کلو میٹر پر مشتمل تھا جبکہ ویمن اور ویٹرن کیٹیگری کا ٹریک نصف رکھا گیا تھا۔

ریلی میں اب تک 21 ڈرائیورز نے اپنی ریس فنش کر لی ہے ، سٹاک اے کیٹیگری میں شامل 8 میں 4 ڈرائیورز نے اپنی ریس فنش کر لی ہے ۔سٹاک اے کیٹیگری میں علی مگسی نے سبقت حاصل کی، انہوں نے مقررہ فاصلہ 1 گھنٹے 53 منٹ اور 27 سیکنڈ میں طے کیا۔سٹاک بی کیٹیگری میں محمد مگسی 1 گھنٹے 58 منٹ 36 سیکنڈ میں فاصلہ طے کر کے پہلے نمبر پر رہے جبکہ سٹاک سی میں جہانزیب عمرانی نے فاصلہ 2 گھنٹے 14 منٹ 36 سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ویمن پری پیئرڈ کیٹیگری دینا پٹیل نے اپنے نام کر لی، ویٹرن کیٹیگری انس خاکوانی نے اپنے نام کی ،فائنل آج ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں