نیشنل گیمز :پولیس نے ایک گولڈ 2سلور اور 27برونز میڈلز جیتے
لاہور(کرائم رپورٹر)پاکستان پولیس کے کھلاڑیوں نے 35ویں نیشنل گیمز 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 30 تمغے جیت کر تاریخ رقم کر دی۔
پاکستان پولیس نے ایک گولڈ، دو سلور اور 27 برونز میڈلز حاصل کیے ۔پنجاب پولیس کے کھلاڑی عبدالصبور نے ووشو فائٹ میں غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا، جبکہ پاکستان پولیس کی حرا ناز نے فٹنس چیلنج ایگزی بیشن میچ میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ افتتاحی تقریب میں بھی پاکستان پولیس کے دستے نے بہترین ڈسپلن اور شاندار ٹرن آؤٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔صدر پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نیشنل گیمز میں کامیاب کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو محکمے کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔