شہری لاکھوں روپے ، گاڑیوں، موٹرسائیکلوں سے محروم

شہری لاکھوں روپے ، گاڑیوں، موٹرسائیکلوں سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی، موبائل فونز ،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کردیا گیا۔

مانگامنڈی میں ظہیر سے 2لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون، اسلام پورہ میں ریحان سے  1لاکھ 95 ہزار روپے اور موبائل فون، نشتر کالونی میں اکمل سے 1 لاکھ 75 ہزار روپے اور موبائل فون، گرین ٹائون میں ہارون سے 1لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل فون، راوی روڈ میں گوہر سے 1 لاکھ 55ہزار روپے ، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔بادامی باغ اور گڑھی شاہو سے گاڑیاں جبکہ مزنگ ،لاری اڈا اور گلشن راوی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں