شیخوپورہ:ٹینکر ڈرائیور کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

شیخوپورہ:ٹینکر ڈرائیور کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)آئل ٹینکر ڈرائیور غازی پھاٹک کے قریب پارکنگ کے کھلے مین ہول میں گر کرجاں بحق ہو گیاجسکی شناخت شہنور خان کے نام سے ہوئی اور وہ کراچی کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔

پولیس ترجمان کے مطابق متوفی امرود توڑنے کی کوشش کے دوران مین  ہول کی سل ٹوٹنے سے اس میں جا گرا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا اسکے ساتھی رات بھر تلاش کرتے رہے تاہم کامیابی نہ ملی ۔صبح کو عملہ صفائی نے مین ہول کے قریب پانی نکلا دیکھ کر ریسکیو اہلکاروں کو اطلاع دی ، اہلکاروں نے فوری کارروائی کرکے مین ہول سے لاش برآمد کرکے پولیس کی تحویل میں دیدی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں