نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ،ون ویلنگ،سینکڑوں گرفتار

نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ،ون ویلنگ،سینکڑوں گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر،اے پی پی)نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ ،ون ویلنگ اور منشیات کی سپلائی میں ملوث سینکڑوں ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا،

گجر پورہ اور گڑھی شاہو پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے 29 ملزم گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 3 رائفل، 3 پمپ ایکشن اور 23 پستول بمعہ گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا نیو ایئر نائٹ کے موقع پر شہر بھر میں ناکہ بندی اور موثر پولیس گشت کیا گیا، 5ہزار988 مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی،منشیات کی سپلائی میں ملوث236 ملزموں کو گرفتار کیا گیا،جن کے قبضے سے بڑی مقدار میں شراب،6 کلوگرام سے زائد ہیروئن،16 کلوگرام سے زائد آئس اور70 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ون ویلنگ پر23، غیر قانونی آتش بازی پر35 جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے پر 65 مقدمات درج کئے گئے ۔ملزموں سے ایک کلاشنکوف، 18 رائفلز،25 بندوقیں،523 پستول اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں