مہوش حیات اپنی 42ویں سالگرہ 6جنوری کو منائیں گی
کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ مہوش حیات اپنی 42ویں سالگرہ 6 جنوری کو منائیں گی مہوش حیات نے پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ۔
مارول کی ٹی وی سیریز مس مارول میں عائشہ کا کردار ادا کیا۔ حکومتِ پاکستان کی جانب سے 2019ء میں مہوش حیات کو تمغئہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ 6 جنوری 1983ء کو کراچی میں پیدا ہونے والی اداکارہ مہوش حیات نے ماڈلنگ سے فنی کیریئر کا آغاز کیا۔