سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز کمی
تولہ سونا 2ہزار400روپے کی کمی سے 4لاکھ 54ہزار 562کا ہوگیا چاندی کی فی تولہ قیمت 83روپے کی کمی سے 7635روپے ہوگئی
کراچی (بزنس رپورٹر) عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔عالمی بلین مارکیٹ میں جمعرات کو سونا 24 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4322 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2 ہزار400 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 54 ہزار 562 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 58 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 89 ہزار 713 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 56 ہزار 962 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 83 روپے کی کمی سے 7635 روپے ہوگئی۔سال 2025 کے دوران ایک تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت میں ایک لاکھ 84 ہزار362روپے اور ایک تولہ 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت میں 4ہزار368روپے کا اضافہ ہوا ہے۔