سلطان راہی کی 30ویں برسی 9جنوری کو منائی جائے گی
لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستانی پنجابی فلموں کے نامور اداکار سلطان راہی کی 30ویں برسی 9 جنوری کو منائی جائے گی۔۔۔
سلطان راہی 80ء کے عشرے میں پنجابی فلموں کے معروف ہیرو رہے ہیں۔ انہوں نے 15 برس تک فلمی دنیا پر راج کیا اور سات سو سے زائد فلموں میں اداکاری کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا، جن میں پانچ سو فلموں میں انہوں نے بطور ہیرو کردار ادا کیا۔ سلطان راہی کو 9 جنوری 1996ء کو گوجرانوالہ کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔