ایران :مہنگائی کیخلاف احتجاج جاری ، جھڑپیں، 6 افراد ہلاک

 ایران :مہنگائی کیخلاف احتجاج  جاری ، جھڑپیں، 6 افراد ہلاک

تہران (اے ایف پی )ایران میں مہنگائی اور معاشی جمود کے خلاف پانچ روز سے جاری احتجاج کے دوران گزشتہ روز مغربی علاقوں میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جن میں 6 افراد ہلاک اور17زخمی ہو گئے ۔۔۔

لردگان شہر میں دو افراد ہلاک ہوئے ، جہاں مظاہرین نے سرکاری عمارتوں، بینکوں اور گورنر ہاؤس پر پتھراؤ کیا۔ ازنا شہر میں احتجاج کے دوران مشتعل افراد نے پولیس سٹیشن پر حملہ کیا ، پولیس نے آنسو گیس استعمال کی اور 30افراد کو گرفتار کر لیا۔ قبل ازیں کوہ دشت میں ایک 21 سالہ بسیج اہلکار ہلاک ہوا جبکہ کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں