سعودی عرب: 2025 میں ریکارڈ تعداد میں سر قلم

سعودی عرب: 2025 میں  ریکارڈ تعداد میں سر قلم

ریاض(اے ایف پی)سعودی حکام نے 2025 میں 356 افراد کا سر قلم کر کے ایک سال میں سب سے زیادہ سزائے موت دینے کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔۔۔

۔ زیادہ تر سزائیں \"ڈرگ کے خلاف جنگ\" کے تحت دی گئیں، 243 افراد کو منشیات سے متعلق مقدمات کا سامناتھا ۔ یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب سعودی عرب نے پھانسیوں کا ریکارڈ توڑا، 2024میں 338 افراد کو موت کی سزا دی گئی تھی۔ انسانی حقوق کے گروپس نے اس پالیسی پر سخت تنقید کی ہے ، حکام کا کہنا ہے کہ سزائیں عوامی نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں