مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں 4فیصد کمی ریکارڈ
اسلام آباد(اے پی پی)مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر4فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے ملک کو1.698ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4فیصدکم ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کاحجم 1.768ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔