اٹلی کو برآمدات میں 6.61فیصداضافہ

اٹلی کو برآمدات میں 6.61فیصداضافہ

اسلام آباد (اے پی پی)اٹلی کوپاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں اٹلی کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 6.61 فیصد کا اضافہ جبکہ درآمدات میں 40فیصدکی کمی ہوئی ہے۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق پہلے 5ماہ میں اٹلی کو برآمدات سے ملک کو 513.29 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا جو6.61فیصدزیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹلی کو برآمدات سے 481.46ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں