برطانیہ:گزشتہ برس نیشنل لاٹری نے 365افراد کو کروڑ پتی بنایا
لندن(نیٹ نیوز)نیشنل لاٹری نے گزشتہ برس 365 افراد کو کروڑ پتی بنایا جس کا مطلب ہے کہ روازنہ ایک شخص کروڑ پتی بنا۔۔۔
نیشنل لاٹری کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ملین سے زائد کا انعام جیتنے والوں میں 702 ملین پاؤنڈ جبکہ 4 یورو ملین جیتنے والوں میں 199 ملین پاؤنڈ تقسیم ہوئے ۔1994 میں شروع ہونے والے نیشنل لاٹری کے ذریعے اب تک 7,700 سے زائد افراد کروڑ پتی بن چکے ہیں، سب سے بڑا انعام ایک گمنام رہنے والے شخص نے جنوری میں یورو ملین کے ذریعے 83 ملین پاؤنڈ کا انعام جیتا۔نومبر میں ویلز سے تعلق رکھنے والے جوڑے رچرڈ ڈیوس اور ان کی اہلیہ فائی نے 1,000,000 پاؤنڈ کا انعام دوسری مرتبہ جیتا، اس سے پہلے وہ 2018 میں بھی اتنی ہی رقم کا انعام جیت چکے تھے ۔جبکہ دوبارہ جیتنے کا امکان 24 ٹریلین میں سے صرف ایک فیصد ہے۔