ٹاؤن شپ ،گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 46 سالہ شخص نے خودکشی کر لی
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹاؤن شپ کے علاقے میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر 46 سالہ شخص نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ۔
ایدھی ترجمان کے مطابق متوفی کی شناخت ساجد علی کے نام سے ہوئی ہے ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دی اور تفتیش کا آغاز کردیا ۔