ریڑی پر اونچی آواز میں سپیکر چلانے پر ملزم گرفتار
مڈھ رانجھا (نمائندہ دُنیا) پولیس تھانہ مڈھ رانجھا نے ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق دورانِ گشت رانجھا چوک میں ذیشان نامی شخص ریڑی پر اونچی آواز میں سپیکر استعمال کر رہا تھا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سپیکر اور ٹیپ ریکارڈر قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔