پسند کی شادی پر اصرار، والدین،بھائیوں کا تشدد، خاتون زخمی

پسند کی شادی پر اصرار، والدین،بھائیوں کا تشدد، خاتون زخمی

شاہ پور (نمائندہ دنیا )قصبہ بکھر بار میں پسند کی شادی پر اصرار کرنے والی 27 سالہ غلام فاطمہ کو والدین اور بھائیوں نے تشدد کا نشانہ بنا کر چھریوں کے وار سے شدید زخمی کر دیا اور بیہوشی کی حالت میں کمرے میں بند کر کے تالہ لگا دیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر سرکاری امور کی انجام دہی کیلئے کانسٹیبل آصف اقبال مزمل نے فوری کارروائی کرتے ہوئے غلام فاطمہ کے والد غلام حسین کے گھر پر چھاپہ مارا اور مضروبہ کو بیہوشی کی حالت میں کمرے سے برآمد کر لیا، جس کے سر اور گردن پر گہرے زخم تھے ۔کانسٹیبل آصف اقبال کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ شاہ پور نے کانسٹیبل آصف اقبال کی مدعیت میں غلام حسین، اس کے بیٹے انعام حسین، زوجہ شمیم اور بیٹی نگہت کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔پولیس کے مطابق غلام فاطمہ کی چند سال قبل شادی ہوئی تھی تاہم شوہر کی جانب سے طلاق کے بعد وہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، جس پر اہلِ خانہ نے اس پر تشدد کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں