پشاور:چھاپہ، 12من سے زائدچرس برآمد،1ملزم گرفتار

پشاور:چھاپہ، 12من سے زائدچرس برآمد،1ملزم گرفتار

ایکسائز سپیشل سکواڈ نے منشیات کی بھاری مقدار سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی پختونخوا کومنشیات سے پاک کرنے کیلئے ایکسائزفورس کومزیدمتحرک کیاجارہا:فخرجہان

پشاور(این این آئی)محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول نے صوبائی حکومت کی انسداد منشیات کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اور وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول سید فخرجہان کی ہدایات کے تسلسل میں صوبہ بھر میں منشیات کے کاروبار اور اس میں ملوث  عناصر کے خلاف موثر کارروائیوں میں نئے سال کے آغاز سے مزید تیزی لاتے ہوئے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے ،اس سلسلے میں ضلع خیبر میں ایکسائز سپیشل سکواڈ نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بھاری مقدار سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق کارروائی کے دوران 12.5 من (504000 گرام) چرس برآمد کی گئی ،جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ۔صوبائی وزیر ایکسائز سید فخر جہان نے واضح ہدایات  جاری کی ہیں کہ منشیات کی سمگلنگ اور فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد ہر حال میں یقینی بنایا جائیگا۔ ایکسائز فورس کو مزید متحرک اور مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ صوبے کو منشیات سے پاک کیا جا سکے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں