پولیس اہلکارنے پسند کی شادی پررشتہ دار قتل کردیا

پولیس اہلکارنے پسند کی شادی پررشتہ دار قتل کردیا

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقہ ہڈیارہ میں پولیس اہلکارنے 35 سالہ رشتے دارکو پسند کی شادی پر قتل کردیااور فرار ہو گیا ،

پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دئیے ۔حسن نے عامرریاض کو تلخ کلامی پر طیش میں   آکر چھری کے پے در پے وار کرکے موت کے گھاٹ اتارا ۔پولیس کا کہنا ہے ملزم اور مقتول آپس میں رشتہ دار ہیں، ملزم حسن پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں تعینات ہے ،جس نے مقتول کو پسند کی شادی کرنے کی رنجش پر قتل کیا ، ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی گء، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔مزید حقائق تفتیش میں سامنے آئینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں