شہریوں سے 7لاکھ سے زائد نقدی،قیمتی سامان لوٹ لیاگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی 10وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، موبائل فونز،موٹرسائیکلوں ، گاڑیوں سمیت قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔
سندر میں اسحاق سے 1لاکھ 90ہزارو موبا ئل ،گڑھی شاہو میں افضال سے 1لاکھ85ہزار و موبائل ، شفیق أٓباد میں گلزیب سے 1لاکھ 70ہزار و موبائل،بادامی باغ میں فراست سے 1لاکھ 50ہزار وموبائل ،ہربنس پورہ میں یاور سے 1لاکھ 35ہزار ،موبا ئل ودیگر سامان لوٹ لیا گیا۔غازی أٓباد،شاہدرہ سے گاڑیاں،نوانکوٹ ،مصری شاہ اور گرین ٹائون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔