امانت رکھوائی گئی پراپرٹی مبینہ طور پر خوردبرد کر لی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قریبی تعلقات میں امانت رکھوائی گئی پراپرٹی مبینہ طور پر خوردبرد کرلی گئیں۔
تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے قیصر سلیم نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کے پاس قریبی اور درینہ تعلقات کی بناء پر لاکھوں روپے مالیت کی پراپرٹی بطور امانت رکوائی گئی۔ جو ملز موں نے مبینہ طور پر خوردبرد کرلی اور اسے بھاری مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔