تشددسے بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم لیہ سے گرفتار

تشددسے بیوی کو قتل کرنیوالا  ملزم لیہ سے گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) چوکی سبزی منڈی پولیس نے تشدد کر کے بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کو لیہ سے گرفتار کر لیا۔۔

 چوکی سبزی منڈی پولیس نے بیوی کے قتل میں ملوث شوہر کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے ضلع لیہ سے گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نبیلہ بی بی اور ملزم شکیل خان کے مابین اکثر گھریلو جھگڑا رہتا تھا، چند روز قبل ملزم کے تشدد کرنے پر مقتولہ موقع پر دم توڑ گئی تھی۔ معلوم ہوا ہے کہ ملزم بیوی کو قتل کرنے کے بعد روپوش گیا اور لیہ سے گرفتار ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں