رائیونڈ :مغوی لڑکی کے قتل کا معمہ حل ، آشنا ہی قتل کاملزم

رائیونڈ :مغوی لڑکی کے قتل کا معمہ حل ، آشنا ہی قتل کاملزم

لاہو (کرائم رپورٹر) رائیونڈ کے علاقہ سے 17سالہ لڑکی سانیہ کے اغوا کے بعد قتل کا معمہ حل، آشنا ہی قاتل نکلا۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ جمشید عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 پولیس کے مطابق ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر مقتولہ کو ڈنڈوں کے وار کر کے بیدردی سے قتل کر دیا تھا،ملزم قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، ملزم اور مقتولہ سانیہ اکٹھے نجی کمپنی کی سم سیل کرتے تھے ،مقتولہ ملزم کے گھر میں ہی رہائش پذیر تھی،ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں