شیخوپورہ :اتائی کی ادویات سے 2 بہن بھائی جاں بحق،ملزم گرفتار
شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اتائی ڈاکٹر کی ادویات سے 2کمسن بہن بھائی جاں بحق، ایک بھائی کی حالت تشویشناک ۔
جاں بحق ہونے والے دونوں بچے بہن بھائی تھے تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس نے مقدمہ درج کرکے کلینک سیل کر دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ موضع مڑھ بھنگواں کا رہائشی جاوید نامی شخص اپنے تین بچوں کو لے کر دوائی لینے فیصل آباد روڈ پر واقع آبادی آرئیانوالہ میں اتائی ڈاکٹر کے کلینک لایا تو وہاں اتائی ڈاکٹر شاہد نے بچوں کو سیرپ دیا جسے پیتے ہی تینوں بچوں کی حالت غیر ہوگئی ،انہیں فوری طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں بچی فاطمہ اور اس کا بھائی مرتضیٰ جاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرے بچے فہد کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور چلڈرن ہسپتال ،منتقل کر دیا گیاہے ۔ تھانہ سٹی ڈویژن پولیس نے جعلی ڈاکٹر شاہد کیخلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے ، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کی ہدایت پر محکمہ صحت کی ٹیموں نے اتائی ڈاکٹر کا کلینک بھی سیل کر دیا ۔