وزیرآباد:نامعلوم افراد کی فائرنگ ،گھر کے باہر کھڑا نوجوان جاں بحق

وزیرآباد:نامعلوم افراد کی فائرنگ  ،گھر کے باہر کھڑا نوجوان جاں بحق

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گھر کے باہر کھڑا نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گھر کے باہر کھڑا نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ سابق سیکرٹری میئر گوجرانوالہ ڈاکٹر ذوالفقار علی نورانی کے بھانجے اور داماد محمد طلال کسی کام کے سلسلہ میں گھر سے باہر جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔سیاسی وسماجی شخصیات نے لوا حقین سے اظہار تعزیت کوتے ہوئے کہا کہ محمد طلال خوش اخلاق، ملنسار اور سماجی اقدار کے حامل نوجوان تھے جن کی ناگہانی موت ناقابلِ تلافی نقصان ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں