گل پلازہ آتشزدگی: جانیں بچانا اولین ترجیح ہے، فوری اقدامات کیے جائیں، گورنر سندھ

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آتشزدگی کا شکار گل پلازہ کا دورہ کیا اور جاری امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ لوگوں کی جانیں بچانا اولین ترجیح ہے، بتایا گیا ہے کہ عمارت میں 100 سے زائد افراد موجود ہیں، لوگوں کو بچانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔

گورنر سندھ نے پلازے کا دورہ کر کے آگ لگنے کی تفصیلات بھی حاصل کیں، ان کا کہنا تھا کہ گل پلازہ میں ہزاروں دکانیں ہیں، دکاندار آئندہ خود بھی اپنی سیفٹی کا انتظام کریں۔

کامران ٹیسوری کے علاوہ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے بھی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں