پشین :پولیس مقابلہ ،3بھائیوں سمیت 5ملزم مارے گئے

 پشین :پولیس مقابلہ ،3بھائیوں  سمیت 5ملزم مارے گئے

کوئٹہ (کرائم رپورٹر)کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے پشین کے علاقے کلی کربلا میں دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم ثنااللہ آغا اوراس کے دو بھائیوں سمیت 5ملزموں کومقابلے میں ہلاک کر دیاجبکہ 10اہلکار فائرنگ سے زخمی ہوگئے ،ملزموں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ ،ایمونیشن ،راکٹ ، دستی بم برآمد کر لئے گئے ۔

ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق سوموار کی صبح 8بجے سی ٹی ڈی کوئٹہ کی ٹیم نے اشتہاری اور مطلوب ملزموں ثنااللہ آغا اور اس کے بھائیوں کے گرفتاری کیلئے اس کے گھر پر چھاپہ مارا مگر ملزموں نے گرفتاری دینے کی بجائے پولیس پر فائرنگ شروع کردی اور فرارہونے کی کوشش کرتے رہے ۔ تاہم شام ساڑھے چار بجے کے قریب سی ٹی ڈی نے آپریشن مکمل کرتے ہوئے دہشت گردی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم ثنااللہ آغااوراس کے دو بھائیوں سمیت 5ملزموں کو ہلاک کردیا ۔

ملزم مارے گئے 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں