دنیا کا انوکھا گاؤں، جہاں مردوں کا داخلہ منع ہے

دنیا کا انوکھا گاؤں، جہاں مردوں کا داخلہ منع ہے

نیروبی (نیٹ نیوز)کینیا میں واقع اوموجا نامی ایک منفرد گاؤں میں مردوں کا داخلہ مکمل طور پر ممنوع ہے ۔ ہر سڑک و گلی میں صرف خواتین ہی نظر آتی ہیں۔ ساڑھے تین دہائیاں قبل اس گاؤں کی بنیاد رکھی گئی تھی تاکہ خواتین کو ایک محفوظ پناہ گاہ فراہم کی جا سکے ۔

 یہ خواتین زیادہ تر سامبورو برادری سے تعلق رکھتی ہیں۔اس گاؤ ں کی تخلیق کا مقصد خواتین کو ایک محفوظ پناہ گاہ فراہم کرنا تھا، جہاں وہ اپنے حق میں فیصلے کر سکیں اور گھریلو تشدد، کم عمری کی شادی، اور دیگر زیادتیوں سے آزاد ہو سکیں۔یہاں کی رہائشی خواتین کے مطابق، ماضی میں وہ اپنے شوہروں یا خاندان کے مرد ارکان کے ہاتھوں ظلم و زیادتی کا شکار رہ چکی ہیں، لیکن اوموجا میں آ کر وہ خود کو مکمل طور پر آزاد محسوس کرتی ہیں۔ اوموجا یعنی اتحاد کا گاؤں تقریباً 40 خاندانوں پر مشتمل ایک خود کفیل کمیونٹی ہے ۔خواتین روایتی موتیوں کے زیورات بیچ کر اپنی روزی کماتی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں