ڈاکٹر بننے کیلئے پاؤں کٹوانے والا ایڈمیشن،محبوبہ سے محروم
جونپور (نیٹ نیوز)بھارتی ریاست یو پی کے ضلع جونپور میں ایک نوجوان نے MBBS میں داخلہ حاصل کرنے کیلئے مبینہ طور پر اپنا ہی پاؤں کٹوا دیا۔پولیس کے مطابق 20 سالہ سورج بھاسکر دو مرتبہ NEET امتحان میں ناکام ہونے کے بعد شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا اور اسی دباؤ میں اس نے انتہائی قدم اٹھایا۔
سورج بھاسکر کے اس خطرناک عمل کے باوجود نہ تو اسے ایڈمیشن مل سکا اور وہ اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ اپنا ایک پاؤں بھی گنوا بیٹھا۔یہ معاملہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب سورج کے بڑے بھائی آکاش بھاسکر نے پولیس کو اطلاع دی کہ نامعلوم افراد نے رات کے وقت اس پر حملہ کیا، چھان بین میں پولیس اس نتیجے پر پہنچی کہ سورج نے ڈس ایبلیٹی کوٹے کے تحت میڈیکل کالج میں داخلہ لینے کے لیے خود کو معذور ظاہر کرنے کا منصوبہ بنایا اور واقعے کو مجرمانہ حملہ بنا کر پیش کرنے کی کوشش کی۔