کوہ پیما نے 101 منزلہ عمارت بغیر حفاظتی آلات سر کرلی

 کوہ پیما نے 101 منزلہ عمارت بغیر حفاظتی آلات سر کرلی

تائیوان(نیٹ نیوز)امریکی کوہ پیما الیکس ہونولڈ نے بغیر کسی رسی، ہارنس یا حفاظتی آلات کے تائیوان کی ایک فلک بوس عمارت کامیابی سے سر کر لی ہے ۔تائپے 101 نامی اس عمارت کا نام اس کی 101 منزلوں کی وجہ سے رکھا گیا ہے ۔

 اس کی اونچائی 508 میٹر (1667 فٹ) ہے اور یہ سٹیل، شیشے اور کنکریٹ سے تعمیر کی گئی ہے ۔ تائیوان کے دارالحکومت میں الیکس کی یہ مہم نیٹ فلکس پر براہِ راست نشر کی گئی، تاہم نیٹ فلکس نے بتایا کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کی صورت میں لائیو نشریات میں تاخیر رکھی گئی تھی۔نیٹ فلکس کے ایگزیکٹو جیف گیسپن نے ایونٹ سے قبل ویرائٹی میگزین کو بتایا اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو نشریات بند کر دی جائے گی۔ہونولڈ نے یہ خطرناک چڑھائی اتوار کے روز ایک گھنٹہ اور 31 منٹ میں مکمل کی اور اپنی کامیابی کو زبردست قرار دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں