فلپ مورس کیلئے مسلسل دسویں سال ٹاپ ایمپلائر کا اعزاز
کراچی(بزنس ڈیسک)فلپ مورس انٹرنیشنل (پی ایم آئی)کو ٹاپ ایمپلائرز انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے مسلسل دسویں سال ٹاپ ایمپلائر کے اعزاز سے نوازا گیا ۔
پی ایم آئی کی ذیلی کمپنیوں کو یورپ، مشرقِ وسطیٰ، افریقہ اور ایشیا پیسیفک کے 32 ممالک میں نمایاں آجر کے طور پر تسلیم کیا گیا۔یہ سرٹیفکیشن پی ایم آئی کے اپنے ملازمین، ادارتی ثقافت اور ترقی کیلئے غیر متزلزل عزم کا واضح ثبوت ہے ۔پی ایم آئی کے گروپ چیف پیپل اینڈ کلچر آفیسر فریڈ پاتی تُوچی نے کہا کہ پی ایم آئی کیلئے مسلسل دس سال ٹاپ ایمپلائر کے طور پر تسلیم کیا جانا ایک اعزاز ہے ۔ مستقبل میں بھی ہم جدید روزگار کے معیارات قائم رکھنے ، ترقی، شمولیت اور فلاح و بہبود میں سرمایہ کاری کے ذریعے غیر معمولی صلاحیتوں کو متوجہ اور پروان چڑھاتے رہیں گے ۔ٹاپ ایمپلائرز انسٹی ٹیوٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایڈرین سیلگ مین نے کہا کہ 2026 کیلئے ٹاپ ایمپلائر سرٹیفکیشن کا حصول پی ایم آئی کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ ایک ایسا شاندار کام کا ماحول قائم کر رہا ہے جو پائیدار کاروباری کارکردگی کو ممکن بناتا ہے ۔ جے راموس ڈائریکٹر پی اینڈ سی فلپ مورس (پاکستان)لمیٹڈ جو پی ایم آئی کی ذیلی کمپنی ہے نے کہا کہ پی ایم آئی کا ٹاپ ایمپلائر کے طور پر تسلیم کیا جانا ہمارے اس یقین کا ثبوت ہے کہ عالمی معیار کا ملازم تجربہ ہی کاروباری کامیابی کی بنیاد ہے۔