ڈاکو ، چور عوام کولاکھوں کا نقصان پہنچا کر حسب روایت فرار
شفیق آباد ،نشترکالونی ،مغل پورہ ،سرورروڈ اور لوئرمال پرڈکیتی کی وارداتیں اچھرہ ،بادامی باغ ،ستوکتلہ،سول لائنز اور باٹا پور میں چور اپنا کام دکھا گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہورشہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ، طلائی زیورات ،موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگرقیمتی سامان لوٹ لیا گیا اورملزم حسب روایت فرارہوگئے ،جنہیں پولیس تلاش کررہی ہے ۔بتایاگیاہے کہ ڈاکوؤں نے شفیق أٓباد میں مزمل سے 2لاکھ 65ہزار روپے ،موبائل فون ،دیگر قیمتی سامان،سرور روڈ پرمصطفی سے 2لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون،نشترکالونی میں جمال سے 2لاکھ30ہزار روپے اور موبائل فون،لوئرمال پر افضل سے 2لاکھ20ہزار روپے اور موبائل فون ،مغل پورہ میں جعفر سے 2لاکھ10 ہزار روپے ، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چھین کرفرارہوگئے ۔چوراچھرہ اور بادامی باغ سے گاڑیاں جبکہ ستوکتلہ ،سول لا ئنز اور باٹا پور سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے رفو چکر ہوگئے ۔ڈاکو، چور