آسٹریلین اوپن ، جوکووچ بغیر کھیلے کوارٹر فائنل میں داخل

 آسٹریلین اوپن ، جوکووچ بغیر کھیلے کوارٹر فائنل میں داخل

جیکب دستبردار، جینک سنر بھی کامیاب، امانڈا،ریبا بھی کوارٹر فائنل میں

میلبورن (سپورٹس ڈیسک)سربیا کے ٹینس سٹار نووک جوکووچ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ ٹاپ 16 راؤنڈ میچ میں نووک جوکووچ کا مقابلہ جمہوریہ چیک کے حریف جیکب مینسک سے تھاجوپیٹ کے پٹھوں میں تکلیف کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہو گئے ۔ اٹلی کے ٹینس سٹار جینک سنر نے ہم وطن لوشیانو داردیری کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ سنر نے نوداردیری کو 1-6، 3-6اور6-7 (2-7) سے شکست دی۔

امریکا کی ٹینس سٹار امانڈا انیسیمووا اور قازقستان کی ٹینس کھلاڑی ایلینا ریبا کینااپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ چین کی ٹینس کھلاڑی وانگ ژن یو اور بیلجیم کی ایلیس مارٹینز پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ امانڈا انیسیمووانے وانگ ژن یو کے خلاف سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(4-7)اور 4-6سے کامیابی حاصل کی۔ قازقستان کی ایلینا ریبا کینا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بیلجیم کی ایلیس مارٹینز کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 3-6 سے شکست دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں