چیونٹیاں ریڈی ایشن میں بھی کیسے زندہ رہتی ہیں
لاہور(نیٹ نیوز)چیونٹیاں بہت چھوٹے سائز کی ہوتی ہیں، لیکن سائنسدانوں کے مطابق یہ سخت اور مشکل حالات میں غیر معمولی برداشت رکھتی ہیں، حتیٰ کہ نیوکلیئر ریڈی ایشن جیسے انتہائی دباؤ والے ماحول میں بھی زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
جہاں انسان تابکاری کے باعث تھوڑی سی ریڈی ایشن سے بھی بیمار ہو سکتا ہے یا جان سے جا سکتا ہے ، وہیں چیونٹیوں پر اس کے اثرات نسبتاً کم دیکھے گئے ہیں۔ماہرین کے مطابق ان کی سادہ جسمانی ساخت، تیز رفتار خلیاتی نظام اور ڈی این اے کی مرمت کی بہتر صلاحیت انہیں ریڈی ایشن کے اثرات سے بچانے میں مدد دیتی ہے ۔یہ حقیقت اس بات کی مثال ہے کہ قدرت نے جانداروں کو کس طرح سخت ماحول سے ہم آہنگ ہونے کی صلاحیت دی ہے ۔خاص طور پر کالی باغیچی چیونٹیوں جیسی اقسام تابکاری میں بھی کم نقصان کے ساتھ زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔