دومقامات سے 3منشیات فروش گرفتار ،شراب،چرس برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے مال روڈ سے 2 منشیات فروش گرفتار کر کے شراب برآمد کر لی ۔
سکواڈ نے دوران چیکنگ 2 مشکوک موٹرسائیکل سوار وں کو رکنے کا اشارہ کیا تو و ہ فرار ہو گئے جنہیں تعاقب کے بعد استنبول چوک میں گرفتار کر کے 9 بوتلیں امپورٹڈ شراب، 8 بیئر کین برآمد کر کے گرفتار ملزم سنی اور حنوک کوکارروائی کیلئے تھانہ اولڈ انارکلی کے حوالے کر دیا۔چوکی صوئے آصل پولیس نے صوئے آصل سٹاپ پر چھاپہ مار کر شوز پالش کی آڑ میں منشیات فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار کر کے ملزم مشتاق سے 1 کلو 600 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔ملزم نے منشیات پالش والے ڈبے میں چھپا رکھی تھی جو وہ علاقہ غیر سے منگوا کر کاہنہ کے علاقوں میں فروخت کرتا تھا۔