لاہور: 3جگہ آتشزدگی ،46سالہ خاتون جھلس کر جاں بحق

 لاہور: 3جگہ آتشزدگی ،46سالہ خاتون جھلس کر جاں بحق

خاتون سوترمنڈی لوہاری گیٹ کی رہائشی تھی ،شوہر بچاتے ہوئے شدید زخمی لوہاری گیٹ میں نجی بینک کے آئی ٹی روم ،بند روڈ پر جینز فیکٹری میں آتشزدگی

لاہور (کرائم رپورٹر )لاہور شہر میں آتشزدگی کے واقعات بڑھنے لگے ،گزشتہ روز 3مقامات پر آگ لگ گئی ،سوتر منڈی لوہاری گیٹ میں آگ لگنے سے 46سالہ خاتون جھلس کر جاں بحق ہوگئی ۔بتایاگیاہے کہ لوہاری گیٹ میں سوترمنڈی کے علاقے میں ایک گھر میں کین سے پٹرول بوتل میں ڈالتے ہوئے آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا ،جس سے 46سالہ خاتون صفیہ جھلس کر دم توڑ گئی جبکہ اس کا خاوند اسے بچاتے ہوئے شدید زخمی ہوگیاجسے ہسپتال داخل کرادیاگیاہے ۔لوہاری گیٹ میں ہی ایک نجی بینک کے آئی ٹی روم میں آگ لگ گئی جس سے کمرہ اورکمپیوٹر جل گئے ۔بند روڈ پر میاں منشی ہسپتال اور مدنی کانٹا کے درمیان واقع جینز فیکٹری میں آگ لگنے سے قیمتی سامان اور کپڑا جل گیا،ریسکیو1122نے آگ پرقابو پایا ۔3جگہ آتشزدگی 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں