سویا بین کی درآمدات میں 60.93فیصدکمی
اسلام آباد(اے پی پی)سویا بین کی درآمدات میں دسمبر2025کے دوران 60.93 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ۔
ادارہ شماریات کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت20 ملین ڈالر تک کم ہوگئی جبکہ دسمبر2024 میں سویا بین کی درآمدات کا حجم 51.2 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح دسمبر2024 کے مقابلے میں دسمبر2025 کے دوران سویا بین کی ملکی درآمدات میں 31.2 ملین ڈالر یعنی 61فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔