ہریتک روشن بیساکھیوں پر، وجہ بتا دی

ہریتک روشن بیساکھیوں پر، وجہ بتا دی

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن حال ہی میں فلم ساز گولڈی بہل کی سالگرہ کی تقریب میں بیساکھیوں کے سہارے نظر آئے ، ہریتک نے خود سوشل میڈیا پر اس کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بائیں گھٹنے نے اچانک چھٹی لے لی، جس کی وجہ سے انہیں بیساکھیوں کا سہارا لینا پڑا۔

انہوں نے لکھا کہ ان کا جسم بعض اوقات غیر متوقع طور پر کام کرنا بند کر دیتا ہے ،،بائیں پیر، بائیں کندھے اور دائیں ٹخنے کو جب دل چاہے ، وہ کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور یہ کیفیت ان کی زندگی کا مستقل حصہ بن چکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں