لائیو شو کے دوران نشو بیگم اور صاحبہ کی صلح ہوگئی
لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ نشو بیگم اور ان کی بیٹی و اداکارہ صاحبہ کے درمیان جمی برف پگھلنے لگی۔ یوٹیوب پر متحرک رہنے والی نشو بیگم کی نئے لائیو شو کے دوران صاحبہ سے صلح ہوگئی۔
لائیو شو کے دوران اچانک صاحبہ اپنی والدہ کے کچن میں داخل ہو کر انہیں حیران کر دیا، جہاں نشو بیگم اپنے ڈیجیٹل میڈیا چینل کے لیے کھانا تیار کر رہی تھیں۔ صاحبہ نے اپنی والدہ کو گلے لگایا ۔نشو بیگم نے مزید کہا کہ آج اپنی بیٹی سے ملاقات کے بعد میں خود کو زندہ اور جوان محسوس کر رہی ہوں اور مجھے یوں لگتا ہے جیسے میری عمر زیادہ سے زیادہ 22 سال ہو۔