سپینش لالیگا میں بارسلونا نے ریال اوویڈوکو 0-3گول سے ہرا دیا
میڈرڈ (سپورٹس ڈیسک)دفاعی چیمپئن بارسلونا نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے 21ویں میچ میں ریال اوویڈو باآسانی 0-3 گول سے ہرا دیا۔۔۔
اور لالیگا میں 17 ویں فتح سمیٹ لی۔دفاعی چیمپئن بارسلونا کی جانب سے دانی اولمو،رافنھا اور لامین یمل ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔