کبھی نہیں سوچا کہ میں نے بوڑھا ہونا ہے :عنبر خان
کراچی (این این آئی) اداکارہ و میزبان عنبر خان نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا کہ مجھے بوڑھا ہونا ہے ۔ایک شو میں اداکارہ نے کہا کہ میں کبھی بوڑھا ہونا ہی نہیں چاہتی،سچ کہوں تو میں نے کبھی بڑھاپے کے بارے میں نہیں سوچا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی یہ تصور ہی نہیں کیا کہ کہ بوڑھی ہوئی تو کیسی دکھائی دوں گی، یا فلاں عمر کا ہونے پر مجھے فلاں سٹائل اختیار کرنا ہے ۔ اس کے برعکس میں خود کو اسی طرح دیکھنا چاہتی ہوں جیسی میں اس وقت ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں وہی پہنوں گی جو میں چاہوں گی اور اپنے شوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کروں گی۔ اصل بات یہ ہے کہ آپ لباس کو کس انداز سے اپناتے ہیں، عمر کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔