ثروت گیلانی کا بیماری کے باعث ناک کی سرجری کروانے کا اعتراف
کراچی (این این آئی)اداکارہ ثروت گیلانی نے ناک کی سرجری کروانے کا اعتراف کرلیا۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ میں نے یہ سرجری کافی عرصہ قبل کروائی تھی، کیونکہ کالج کے دنوں میں مجھے اکثر بیہوشی طاری ہو جاتی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ایک روز میں بے ہوش ہو کر باتھ روم میں سنک سے ٹکرا گئیں جس سے میری ناک زخمی ہو گئی اور جب مجھے ہوش آیا تو خون بہہ رہا تھا جس کے بعد میری سرجری ہوئی۔ثروت نے بتایا کہ ڈاکٹرز اس واقعے سے پہلے ہی متعدد بار نوز جاب کا مشورہ دے چکے تھے۔